14 جنوری، 2025، 9:53 AM

یمنی فوج کا میزائل حملہ، 15 صہیونی زخمی، تل ابیب میں خطرے کے سائرن

یمنی فوج کا میزائل حملہ، 15 صہیونی زخمی، تل ابیب میں خطرے کے سائرن

تل ابیب اور دیگر مقبوضہ شہروں پر یمنی فوج کے میزائل حملوں میں 15 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی جانب سے میزائل داغے جانے کے نتیجے میں اسرائیل کے مرکزی شہروں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے میزائل حملہ کیا ہے جس کے بعد یروشلم اور تل ابیب میں سائرن کی آواز سنائی دی ہے۔

صہیونی میڈیا نے حملوں کے بعد کہا ہے کہ یمنی میزائل حملوں میں 15 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ افراد پناہ گاہوں کی طرف فرار ہونے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگئے۔

صہیونی فوج نے کہا ہے کہ یمنی میزائلوں کو روکنے کے لئے دفاعی سسٹم کو فعال کیا گیا ہے۔ تاہم آزاد ذرائع کے مطابق صہیونی دفاعی نظام یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی فوج کے حملے بند ہونے تک صہیونی علاقوں پر میزائل حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1929550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha