14 جنوری، 2025، 2:51 PM

روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، کریملن

روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، کریملن

روسی ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ ماسکو تہران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس، ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جنوبی قفقاز میں امریکہ کا کردار کبھی بھی مثبت نہیں رہا ہے، تاہم روس آرمینیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ 

 انہوں نے واضح کیا کہ کریملن کے پاس پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے بارے میں کوئی نئی تفصیلات نہیں ہیں۔ 

دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو اور تہران مشترکہ اہداف کے تحت اسٹریٹیجک معاہدے کو نہایت اہم سمجھتے ہیں۔

News ID 1929560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha