15 ستمبر، 2024، 10:05 AM

یمنی میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے، صہیونی ذرائع ابلاغ

یمنی میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے، صہیونی ذرائع ابلاغ

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کا دفاعی نظام یمنی فوج کے میزائلوں کو روکنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے اتوار کو علی الصبح تل ابیب پر بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں۔ یمنی فوج کے میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یمنی کامیاب حملوں کے بعد صہیونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی دفاعی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دفاعی نظام ہونے کا دعوی کرنے کے باوجود اسرائیلی ڈیفنس سسٹم یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہوا۔

صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مرکز کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلی فوج حملوں کو روکنے میں ناکامی کے اسباب کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔

صہیونی ذرائع کے مطابق حملوں کے دوران محفوظ پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے والے پانچ صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں اور کئی عرب ممالک میں دفاعی نظام تنصیب ہونے کے باوجود یمنی میزائل ان کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے۔

News ID 1926657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha