14 جون، 2025، 1:40 PM

ایرانی میزائلوں نے صہیونی دفاعی نظام کو چیر ڈالا

ایرانی میزائلوں نے صہیونی دفاعی نظام کو چیر ڈالا

"پیٹریاٹ" اور "تھاڈ" جیسے پیشرفتہ نظام بھی ایرانی میزائلوں کو نہ روک سکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جاری جوابی حملوں میں جہاں ایرانی میزائلوں نے صہیونی حکومت کے جدید دفاعی نظام "پیٹریاٹ" اور "حیتس" کو عبور کرتے ہوئے اپنے اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی میزائل، اسرائیل کے کئی تہوں والے دفاعی سسٹمز سے باآسانی گزرے اور مقبوضہ علاقوں میں طے شدہ اہداف پر جا پہنچے۔ ایرانی ڈرونز نے بھی صہیونی علاقوں میں ہدف کو نشانہ بنایا۔ 

ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے استعمال کیے گئے خودکش ڈرونز آرش بھی صہیونی علاقوں میں اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔

حملوں کے بعد صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دو ریزرو بریگیڈز کو شمالی فلسطین کے علاقوں میں تعینات کردیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ حملوں نے صہیونی فوجی منصوبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، "پیٹریاٹ" اور "حیتس" دنیا کے مہنگے ترین اور ترقی یافتہ دفاعی نظاموں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان سے ایرانی میزائلوں کا بچ نکلنا، ایران کی عسکری مہارت، ٹیکنالوجی اور دفاعی حکمت عملی کی برتری کا ثبوت ہے۔

News ID 1933485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha