14 جون، 2025، 2:32 PM

جنرل مجید موسوی کی سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے نئے کمانڈر کے طور پر تقرری

جنرل مجید موسوی کی سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے نئے کمانڈر کے طور پر تقرری

رہبر معظم انقلاب نے جنرل حاجی زادہ کی شہادت کے بعد جنرل سید مجید موسوی کو سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے نئے سربراہ کے طور پر تعینات کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب نے جنرل حاجی زادہ کی شہادت کے بعد جنرل سید مجید موسوی کو سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے نئے سربراہ کے طور پر  تعینات کر دیا ہے۔

رہبر انقلاب کے تقرر نامے کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جنرل سید مجید موسوی، فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ کی شجاعانہ اور باعزت شہادت کے بعد آپ کی صلاحیتوں اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے، سپاہ پاسداران کی فضائی کمان سونپتا ہوں۔

توقع ہے کہ آپ میزائل اور ڈرون شعبوں کی ہمہ جہت ترقی، خلائی میدان میں باوقار موجودگی، اور اہلکاروں کی تقویٰ و بصیرت کے ساتھ تربیت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔

عید غدیر کے بابرکت دن، میں شہید حاجی زادہ کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔

سید علی خامنہ ای
14 جون 2025ء

News ID 1933491

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha