14 جون، 2025، 1:38 PM

ایران کی مسلح افواج کا اسرائیل کو سخت پچھتاوے سے دوچار کرنے کا اعلان

ایران کی مسلح افواج کا اسرائیل کو سخت پچھتاوے سے دوچار کرنے کا اعلان

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم یقینی طور پر صہیونی رژیم کو پچھتانے پر مجبور کریں گے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابو الفضل شکارچی نے کہا کہ ہم یقینی طور پر صہیونی رژیم کو پچھتانے پر مجبور کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے، صرف ایران کی تباہ کن طاقت کا ایک معمولی سا حصہ ہیں۔

جنرل شکارچی نے واضح کیا کہ اسرائیلی پالیسی سازوں نے شاید یہ سوچا کہ ایران کے چند سینیئر فوجی کمانڈروں کو شہید کرکے وہ ایران کو کمزور کر دیں گے، لیکن وہ کمانڈر جو ان شہداء کی جگہ پر آئے ہیں،وہ اسرائیل کے دانت کھٹے کریں گے۔

انہوں نے یہ اس الزام کو مسترد کیا کہ ایران نے جان بوجھ کر مقبوضہ علاقوں میں شہری اہداف کو نشانہ بنایا۔

جنرل شکارچی نے واضح کیا: "ہمارے میزائلوں کا اصل ہدف اسرائیل کی وزارت جنگ تھی، لیکن اسرائیل نے جو الیکٹرانک رکاوٹیں پیدا کیں، اس کی وجہ سے کچھ میزائل اپنے ہدف سے منحرف ہو کر دیگر مقامات پر گرے۔

یہ صہیونی رژیم کی کارروائی تھی، لہٰذا رہائشی علاقوں پر حملوں کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوتی۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے۔

News ID 1933488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha