15 ستمبر، 2024، 10:30 AM

انصاراللہ یمن کا وفد مصر کا دورہ کرے گا

انصاراللہ یمن کا وفد مصر کا دورہ کرے گا

یمنی تنظیم انصاراللہ کا اعلی سطحی وفد یمن کے سیاسی بحران کا حل نکالنے کے لئے مصر کا دورہ کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربی الجدید کے حوالے سے کہا ہے یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کا علی سطحی وفد یمن کے سیاسی بحران کے حل کے سلسلے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق قاہرہ اور ریاض کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے پایا ہے کہ انصاراللہ اور سعودی عرب سے وابستہ جنوبی یمن کی تحریک کونسل برائے انتقال اقتدار کے درمیان ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے قاہرہ میں مذاکرات ہوں گے۔

العربی الجدید نے کہا ہے کہ مصر کا یہ منصوبہ غزہ میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پیش کردہ منصوبے کا حصہ ہے جس سے مصر اور مغربی ایشیا پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں مصر کے وزیرخارجہ بدر عبدالعاطی آئندہ چند دنوں کے اندر تہران کا دورہ کریں گے اور اس موضوع پر تہران حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

یمنی فوج کی جانب سے بحیرہ احمر میں صہیونی بندرگارہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے کے بعد نہر سویز پر منفی اثرات ہوگئے ہیں۔ قاہرہ مذاکرات کے دوران اس مسئلے کا بھی حل نکالنا چاہتا ہے۔ یمنی حملوں کے بعد مصر کی درامدات میں شدید کمی آئی ہے جس سے ملک میں مختلف اشیاء کی قلت درپیش ہے۔

News ID 1926658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha