10 ستمبر، 2024، 2:29 PM

پاک ایران تجارت، امریکی دوغلی پالیسی پر خواجہ آصف کی تنقید

پاک ایران تجارت، امریکی دوغلی پالیسی پر خواجہ آصف کی تنقید

پاکستانی وزیر دفاع نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے حوالے سے امریکی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو مطمئن کرنے کے لیے تیسرے ممالک سے مدد لی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق دس سال پہلے معاہدہ مکمل ہونا تھا بلکہ پاکستان کے راستے بھارت تک ایرانی گیس منتقل کرنا طے پایا تھا۔

برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہران کو معاہدے کے بارے میں اپنے مفادات کے تحفظ کا مکمل حق ہے۔ پاکستان کو بند گلی سے نکلنے کے لیے دوسرے سفارتی طریقے اپنانا ہوگا۔

انہوں نے معاہدے کے بارے میں امریکی موقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے دوسرے ممالک کے ساتھ معاملات میں امریکہ آڑے نہیں آتا ہے لیکن جب پاکستان کی باری آتی ہے تو امریکہ مختلف بہانے پیش کرتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم گیس معاہدے کی قانونی کاروائیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں اسی طرح 18 ارب ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے پر قادر نہیں ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ ایران ایک برادر ملک کی حیثیت سے کوئی راہ حل نکالے گا تاکہ یہ پروجیکٹ مکمل ہوجائے۔ اس منصوبے کی تکمیل پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے پاکستانی وزیراعظم کے آئندہ دورہ نیویارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ تیسرے ممالک کو ثالث بناکر واشنگٹن کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے۔

News ID 1926542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha