14 ستمبر، 2024، 1:18 PM

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا کے کہ چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 1-2 سے شکست دیکر کامیابی سمیٹی، یہ گرین شرٹس کی ایک ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی تھی۔

بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دونوں گولز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب واحد گول پہلے کوارٹر میں احمد ندیم نے کیا، گرین شرٹس نے روایتی حریف کے کیخلاف اہم مواقع ضائع کیے اور گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

ہاکی کے عالمی مقابلوں میں بھارت نے آخری 11 میچز میں سے 8 میں فتح سمیٹی جبکہ 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرچکی ہیں اور فائنل بھی انہیں کے درمیان ہونے کا قوی امکان ہے۔

News ID 1926638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha