7 ستمبر، 2024، 3:28 PM

اسرائیل سے انتقام یقینی ہے، جنرل نقدی

اسرائیل سے انتقام یقینی ہے، جنرل نقدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کوآرڈینیٹر نے کہا کہ جیسا کہ کئی بار کہا گیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ یقینی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن یہ انتقام موثر ہونے کے لیے مناسب وقت پر لیا جانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر جنرل محمد رضا نقدی نے شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایران کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ جیسا کہ کئی بار کہا جا چکا ہے کہ انتقام یقینی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ لیکن یہ بدلہ اچھے وقت پر لیا جانا چاہیے تاکہ موثر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصفہان کے کچھ دوستوں نے کہا کہ اس آپریشن کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ تو میں نے ان سے کہا کہ وہ شیرینی (مٹھائی) تیار رکھیں۔

News ID 1926468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha