مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے مغربی کنارے میں ہونے والی صورت حال کے حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے پر اسرائیل کے حملے بند ہونے چاہئیں اور جامع جنگ بندی کا حصول علاقے میں جنگ کے پھیلاؤ کو روکے گا۔
ادھر مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ اس وقت اس علاقے اور جنین میں مزاحمتی فورسز اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ صیہونی قابض فوج نے جنین کے جنوب میں الزبابدہ قصبے میں ایک گاڑی کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔
صہیونیوں نے اس بستی کے ایک مکان کو بھی راکٹ سے نشانہ بنایا۔ فلسطینی ہلال احمر نے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس تنظیم کی ٹیموں کو زخمیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے بستی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
دوسری طرف طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی خبروں میں جنین کے جنوب میں الزبابدہ قصبے میں ایک کار پر صہیونی دشمن کے ڈرون حملے میں کم از کم تین فلسطینیوں کی شہادت کے بارے میں بتایا گیا ہے جب کہ قابض اسرائیلی فوج نے شہداء کی لاشیں چرا لیں۔
آپ کا تبصرہ