28 اگست، 2024، 10:14 AM

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، تعلقات کی توسیع پر اتفاق

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، تعلقات کی توسیع پر اتفاق

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران باہمی تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کی رات اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔

اس دوران اماراتی وزیر خارجہ نے عراقچی کو ایران کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس مشن میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عبد اللہ بن زید النہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون کو جاری رکھنے کی اپنے ملک کی خواہش کا ذکر کرتے ہوئے نئے دور میں تہران اور ابوظہبی کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

 فریقین نے معیشت، قونصلر امور اور سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ترقی کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

News ID 1926222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha