مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے لبنانی ہم منصب یوسف راجی کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔
اتوار کے روز ارسال کیے گئے اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور بیروت کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام اور مضبوط تعاون کی بنیاد پر استوار ہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک آئندہ بھی مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیتے ہوئے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق، خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایران اور لبنان کا اشتراک عمل نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ