12 اگست، 2024، 2:39 PM

سیکورٹی کی مخدوش صورتحال، آئرش فضائی کمپنی نے تل ابیب کے لئے پروازیں منسوخ کردیں

سیکورٹی کی مخدوش صورتحال، آئرش فضائی کمپنی نے تل ابیب کے لئے پروازیں منسوخ کردیں

اسرائیل میں بدامنی اور سیکورٹی کی بدترین صورتحال کے پیش نظر آئرلینڈ کی فضائی کمپنی نے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران اور مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف انتقامی کاروائی کی دھمکیوں کے بعد صہیونی حکومت اقتصادی اور سیکورٹی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی کمپنیاں اسرائیل میں اپنے دفاتر بند کرکے بیرون ملک منتقل ہورہے ہیں۔ ہوائی اڈوں پر حملوں کے خطرات کے پیش نظر بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہورہی ہیں۔

صہیونی چینل 7 نے کہا ہے کہ آئرش ائیرلائن رایان ائیر نے کہا ہے کہ کمپنی کی پروازیں بند کی جارہی ہیں۔

رایان ائیر یورپ کی سب سے بڑی اور سستی ائیرلائن ہے جو روزانہ 21 یورپی ممالک میں پروازیں چلاتی ہے۔

تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل کے خلاف ایران اور مقاومتی تنظیموں کے حملوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ایران کی دھمکی کے بعد واشنگٹن اور تل ابیب حکام پریشان ہیں۔

News ID 1925928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha