9 اکتوبر، 2023، 11:22 PM

عرب لیگ کا غزہ کے حالات کے بارے میں ہنگامی اجلاس

عرب لیگ کا غزہ کے حالات کے بارے میں ہنگامی اجلاس

عرب ممالک کی تنظیم عرب لیگ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد درپیش حالات کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کے روز ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ عرب لیگ کے ترجمان نے فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے تیسرے دن فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بدھ کے روز قاہرہ میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ عرب اتحاد کے نائب سیکریٹری حسام زکی نے کہا کہ مراکش کی سربراہی میں رکن ممالک کے سفارتی حلقے عرب دنیا اور بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے خلاف صہیونی مظالم کو روکنے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ فلسطینی مجاہدین مسلسل تیسرے روز صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کررہے ہیں جس کی وجہ سے صہیونی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ فلسطینی مجاہدین کے حملوں کے جواب میں صہیونی افواج فلسطینی آبادی اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک 560 فلسطینی شہید اور 2900 زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1919277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha