9 اکتوبر، 2023، 3:21 PM

قطر کی حماس اور صیہونی رجیم کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے ثالثی

قطر کی حماس اور صیہونی رجیم کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے ثالثی

باخبر فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ قطر حماس اور صیہونی رجیم کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی میڈیا نے بعض ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قطر حماس اور صیہونی رجیم کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔

حماس تحریک کے ایک ذریعے نے چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ حماس نے قطر کو آگاہ کیا ہے کہ اسے قیدیوں کے تبادلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ حماس نے صیہونی رجیم کی جیلوں سے تمام فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونی رجیم کے فلسطینی قیدیوں پر مظالم اور مسلمانوں کے قبلہ اول (مسجد الاقصیٰ) کے خلاف مسلسل جارحیت کے جواب میں غزہ کے اطراف سے ایک تباہ کن فوجی آپریشن انجام دیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

تاہم صیہونی رجیم نے جواب میں ایک بار پھر غزہ میں شہری اہداف پر وحشیانہ حملے شروع کیے ہیں، اب تک سینکڑوں فلسطینی خواتین اور بچوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

News ID 1919274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha