مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی فوجیوں کے حوالے سے بتایا: صورتحال تشویشناک ہے اور ہمارے پاس فلسطینی فورسز سے لڑنے کے لیے ضروری ساز و سامان موجود نہیں۔
دوسری جانب صیہونی سرکاری ریڈیو نے اس رجیم کے ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد کو شمار نہیں کیا جا سکتا اور یہ اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا میڈیا میں اعلان کیا گیا ہے۔
ادھر سدیروت قصبے کے صہیونی آباکاروں نے بتایا کہ ہمارے پاس نہ پانی ہے اور نہ ہی کھانا اور بجلی۔ کوئی ہماری فریاد کو نہیں پہنچا۔
اس سے قبل عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے لکھا تھا کہ اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1000 تک پہنچ جائے گی اور قیدیوں کی تعداد 150 سے زیادہ ہو جائے گی۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج اپنی لاکھوں ریزرو فورسز کو ڈپلائی کر چکی ہے تا ہم بعض جگہوں پر فوجی سازوسامان اور خوراک کی کمی کے بارے میں خبریں شائع ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ