8 اکتوبر، 2023، 10:16 AM

"طوفان الاقصی" آپریشن، مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری

"طوفان الاقصی" آپریشن، مختلف مقامات پر جھڑپیں جاری

ہفتے کے روز حماس کے آپریشن طوفان الاقصی کے نتیجے میں اب تک 300 سے زائد صہیونی فوجی اور سویلین ہلاک جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے وسیع حملے کے بعد صہیونی فضائیہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کررہی ہے۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئی۔

دراین اثناء حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی قصبے صوفا میں فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اس سے پہلے المیادین کے نمائندے نے مقاومتی تنظیموں کے اعلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ مقاومتی محاذ کی جانب سے غزہ کی پٹی سے ملحقہ صہیونیوں کالونیوں پر میزائل حملے جاری ہیں۔

فلسطینی تنظیموں کے حملوں کے بعد اسرائیلی حکام نے حماس اور غزہ کے خلاف وسیع حملوں کی دھمکی دی ہے۔ مبصرین کے مطابق جنگ کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لئے قطر اور مصر جیسے عرب ممالک نے کوششیں شروع کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

News ID 1919236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha