8 اکتوبر، 2023، 10:12 AM

طوفان الاقصی" اسرائیل کو نائن الیون سے تین گنا زیادہ نقصان ہوا ہے، یروشلم پوسٹ

طوفان الاقصی" اسرائیل کو نائن الیون سے تین گنا زیادہ نقصان ہوا ہے، یروشلم پوسٹ

فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اچانک اور وسیع حملے کے بعد ذرائع ابلاغ صہیونی حکومت کی ناکامی کا کھل کر اقرار کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ کی صبح فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے غزہ کی پٹی سے متصل صہیونی علاقوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے وسیع حملہ کیا گیا۔ پیشگی اطلاع اور انتباہ ہونے والے حملے کے بعد صہیونی حکومت اور مسلح افواج میں سراسیمگی پھیل گئی۔

فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کے اندر گھس کر حملہ کرتے ہوئے سینکڑوں صہیونیوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور اعلی فوجی افسران سمیت متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اب تک 250 سے زائد صہیونیوں کے ہلاک اور ایک ہزار سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس کے حملے میں اب تک 300 صہیونی ہلاک اور 1590 زخمی ہوگئے ہیں۔

اخبار کے مطابق اسرائیل کی آبادی کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نقصانات نائن الیون کو ہونے والے نقصانات سے تین گنا زیادہ ہیں۔

News ID 1919230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha