9 اگست، 2024، 8:32 AM

صدر پزشکیان کی اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلفونک گفتگو، عالمی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر پزشکیان کی اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلفونک گفتگو، عالمی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر پزشکیان نے اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اٹلی کے وزیراعظم جارجیا ملونی سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات میں اضافے کے مختلف طریقوں پر گفتگو کرتے ہوئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

صدر پزشکیان اور وزیراعظم ملونی نے عالمی اور مشرق وسطی کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے امن اور صلح کے قیام کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

News ID 1925860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha