مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس سے قبل بنگلا دیشی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد طلبا تحریک نے فوجی قیادت یا حمایت والی حکومت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمنٹ دوپہر 3 بجے تک تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاجی مہم چلانے والے طلبا کی قیادت کرنے والے ناہد اسلام نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے صدر محمد شہاب الدین کو آج، منگل کی دوپہر 3 بجے تک پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے سخت الفاظ میں الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج دوپہر 3 بجے تک پارلیمنٹ تحلیل نہ کی گئی تو کل (بدھ) سے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ