مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے شہر گمبہ سکردو میں اسد عاشورا کے موقع پر ہزاروں عزاداروں نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مقامتی محاذ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے "لبیک یا خامنہ ای" کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
جلوس عزا کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی اور رہبر معظم کے موقف کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔ جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سربراہ حجت الاسلام سید علی رضوی نے کہا کہ آج ولی امر مسلمین امام خامنہ ای تنہا نہیں ہیں۔ ہم سب ان کے سپاہی ہیں اور اپنے قائد کے فرمان پر لبیک کہتے ہیں۔ ہم رہبر معظم کے ساتھ اپنی وابستگی اور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شمال میں واقع صوبہ گلگت بلتستان ہر سال گرمیوں میں شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزا کا خصوصی عشرہ ہوتا ہے۔ چھوٹا ایران کے نام سے معروف اس علاقے میں لوگوں کا عقیدہ ہے کہ واقعہ کربلا گرمیوں میں پیش آیا تھا لہذا موسم گرما میں بھی محرم الحرام کی طرح عشرہ مجالس برپا کیا جاتا ہے تاکہ صحرائے کربلا کی گرمی کو خود محسوس کرسکیں۔
شہر اسکردو بلند و بالا پہاڑوں کی دامن میں واقع ہے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اسی علاقے میں ہے۔
آپ کا تبصرہ