3 اگست، 2024، 7:50 PM

شہید اسماعیل ہنیہ پر شارٹ رینج کے کواڈکاپٹر سے حملہ کیا گیا، سپاہ پاسداران انقلاب

شہید اسماعیل ہنیہ پر شارٹ رینج کے کواڈکاپٹر سے حملہ کیا گیا، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس کو سربراہ پر مختصر فاصلے تک مارکرنے والے کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ اطلاعات نے حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے حوالے سے جاری تحقیقات کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔

سپاہ پاسداران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بارے میں اب تک تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق کے مطابق ان پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کواڈ کاپٹر پر سات کلوگرام وارہیڈ نصب تھا۔ کواڈ کاپٹر کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ اقامت گاہ کے باہر سے بھیجا گیا تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جرائم پیشہ صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں حماس کے سربراہ اور بہادر کمانڈر اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔ اس حوالے سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 

حملے کی منصوبہ بندی اور اجراء کا عمل صہیونی حکومت نے انجام دیا جبکہ امریکہ کی اس کو حمایت حاصل تھی۔

اب تک ہونے والی تحقیقات کے مطابق اس دہشت گرد حملے میں ایک شارٹ رینج کا کواڈ کاپٹر استعمال ہوا جس پر سات کلوگرام وار ہیڈ نصب تھا اور اقامت گاہ کی حدود سے باہر سے بھیجا گیا تھا۔

آخر میں تاکید کی جاتی ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا انتقام اور خون خواہی یقینی ہے اور دہشت گرد صہیونی حکومت سخت سزا کی منتظر رہے جو مخصوص وقت، مقام اور طریقے سے ہر حال میں وقوع پذیر ہوکر رہے گا۔

News ID 1925772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha