مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر منتشر ہونے والی ویڈیوز میں سفارت خانے کے نزدیک دھواں اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔
عبرانی ذرائع کے مطابق دھماکہ ایک ڈرون طیارہ گرنے سے ہوا جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی چینل 13 نے کہا ہے کہ سیکورٹی ادارے حملے کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔ تل ابیب پولیس نے جائے وقوعہ سے مزید دھماکہ خیز مواد برامد کرکے ناکام بنادیے ہیں۔
صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ ڈرون طیارہ سمندر کے راستے دفاعی سسٹم کو ناکام بناتے ہوئے تل ابیب کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کے حکام نے کہا ہے کہ دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے مرکز پر کسی قسم کے حملے کی وارننگ وصول نہیں کی تھی اسی وجہ سے خطرے کے سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ 40 کلومیٹر کے فاصلے تک دھماکے کی آواز سنائی دی۔ صہیونی میڈیا نے وزیردفاع گالانت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا گالانت بھی ہماری طرح دھماکے کی آواز سن کر بیدار ہوئے ہیں؟ تل ابیب میں دھماکے کی آواز 40 کلومیٹر دور تک سنائی دی۔ ہم جدید دفاعی ٹیکنالوجی رکھنے کی خوش فہمی میں ہیں جبکہ دشمن کا ڈرون طیارہ کسی رکاوٹ کے بغیر تل ابیب میں گرا ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ