16 جولائی، 2024، 9:02 AM

عمان، موکب پر دہشت گردانہ حملہ، 4 عزادار شہید متعدد زخمی

عمان، موکب پر دہشت گردانہ حملہ، 4 عزادار شہید متعدد زخمی

مسقط میں شرپسند عناصر نے موکب پر حملہ کرکے 4 عزاداروں کو شہید کو متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ عمان کے دارالحکومت مسقط کے نواحی علاقے میں موکب حسینی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔

مقامی پولیس نے حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسقط کے نواحی علاقے وادی الکبیر میں موکب حسینی پر شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں موکب میں موجود کئی 4 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء بعض سوشل میڈیا صارفین نے مسقط میں امام بارگاہ پر حملے کی ویڈیوز اور تصاویر منتشر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر منتشر ہونے والی خبروں کے مطابق امام بارگاہ کے اندر 700 عزادار دہشت گردوں کے نرغے میں آگئے تاہم سیکورٹی فورسز بروقت موقع پر پہنچ گئیں۔

بعض صارفین کے مطابق متعدد عزادار شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1925435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • NL 20:07 - 2024/07/16
      0 0
      خدا ظالموں کو برباد کرے