19 جولائی، 2010، 12:00 PM

پاکستان

سرگودھا میںامام بارگاہ پر خودکش حملے میں ایک نمازی شہید

سرگودھا میںامام بارگاہ پر خودکش حملے میں ایک نمازی شہید

پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں کل رات ایک امام بارگاہ میں طالبان وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں ایک نمازی شہید اور سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں کل رات ایک امام بارگاہ میں طالبان وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں ایک شہید اور سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ خودکش حملہ سرگودھا کے گنجان آباد علاقے بلاک انیس میں واقع امام بارگاہ میں اس وقت ہوا جب وہاں نماز مغرب کی تیاری کی جارہی تھی۔

سرگودھا پولیس کے مطابق اس امام بارگاہ میں جو دھماکہ ہوا وہ خودکش حملہ تھا اور پولیس کو حملہ آور کا سر اور دیگر اعضاء ملے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور امام بارگاہ کے اندر داخل ہونے لگا تو وہاں سکیورٹی پر مامور شخص نے اس پکڑنے کی کوشش کی اور اسی دوران خودکش حملہ آور نے بھاگتے ہوئے خود کو امام بارگاہ کے صحن میں اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں دو سو سے زائد نمازی موجود تھے۔

News ID 1119308

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha