مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی سیکورٹی کونسل کے سربراہ علی اکبر احمدیان نے صدر کے دفتر میں نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور صدر منتخب ہونے پر ان کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر علی اکبر احمدیان نے کہا کہ دفاع مقدس کی یادگار اور شہداء کے ساتھی کا صدر منتخب ہونا نیک شگون ہے۔ امید ہے آپ ملک اور انقلاب کے اہداف کے حصول اور عوام کی مشکلات حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کونسل سیکریٹریٹ اس حوالے سے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائے گی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر پزشکیان نے نیشنل سیکورٹی کونسل کے مشوروں کو مفید قرار دیتے ہوئے ملکی فیصلوں میں اہمیت دینے کا اعادہ کیا۔
آپ کا تبصرہ