مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ سویڈن میں 1680 دن بے جرم قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہائی پانے والے ایرانی شہری حمید نوری نے کہا ہے کہ میری رہائی سے منافقین کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن منافقین نے مجھے گرفتار کروایا تھا، وہ مجھے تاحیات قید میں رکھنا چاہتے ہیں۔ غرور میں مبتلا منافقین نے کہا تھا کہ خدا بھی نوری کو قید سے نجات نہیں دلاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک دنیا میں انسانی حقوق کا نعرہ بلند کرتے ہیں لیکن ان معاشروں میں انسانی حقوق کی صورتحال مضحکہ خیز ہے۔ عملی طور پر مغربی ممالک انسانی حقوق کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک عام شہری ہوں اور اپنے کام کے سلسلے میں گیا تھا لیکن میرے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا گیا اور امریکی اور مغربی انسانی حقوق کا ایک نمونہ ہے۔
نوری نے کہا کہ مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا اور جسمانی اور نفسیاتی اذیت دی گئی۔
آپ کا تبصرہ