12 جنوری، 2023، 9:52 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی سویڈن میں قید ایرانی شہری کے اہل خانہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی سویڈن میں قید ایرانی شہری کے اہل خانہ سے ملاقات

حسین امیر عبداللہیان نے سویڈن میں قید ایرانی شہری حامد نوری کے اہل خانہ سے ملاقات میں ان کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن میں قید ایرانی شہری حامد نوری کے بچوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور اعلیٰ ایرانی سفارت کار کو اپنے تحفظات اور نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں امیر عبداللہیان نے سویڈن کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنے آخری رابطے کی طرف اشارہ کیا اور جیل میں حامد نوری کے ساتھ بدتمیزی پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی شہری کی رہائی کے لیے سفارتی اداروں کی سنجیدہ کوششوں پر زور دیا۔

خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے سویڈن کے نئے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں حامد نوری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ حالیہ برسوں میں بعض مسائل نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر کیا ہے جو بنیادی طور پر تیسرے فریق کے اقدامات کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

حامد نوری کے بچوں سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے اس ایرانی شہری کے حقوق کی سیاسی اور قونصلر حمایت میں وزارت خارجہ کی کوششوں کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

News ID 1914155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha