13 جنوری، 2023، 10:27 AM

سرگئی لاوروف بہت جلد ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، روسی وزارت خارجہ

سرگئی لاوروف بہت جلد ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، روسی وزارت خارجہ

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 17 جنوری کو ماسکو میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنی ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان 17 جنوری کو ماسکو میں مذاکرات ہونے والے ہیں جس میں جے سی پی او اے کی بحالی کے عمل اور دو طرفہ اور بین الاقوامی ایجنڈے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

زاخارووا نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون اور ہم آہنگی سمیت متعدد بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال جاری رہے گا۔ اسی طرح شام، افغانستان، قفقاز کے خطے اور بحیرہ کیسپین کے مسئلے کی صورت حال پر توجہ بھی شامل ہے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس دو طرفہ ملاقات میں باہمی تجارتی اور اقتصادی تعاون کے علاوہ توانائی، نقل و حمل اور دیگر صنعتوں کے شعبے میں بڑے مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور ساتھی ہی معاہدے کو آخری مرحلے میں داخل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

News Code 1914156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha