مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ غرب اردن کے بلاطہ کیمپ کے اطراف میں تعیینات صہیونی فوجیوں پر فلسطینی مجاہدین نے بموں اور گولیوں سے حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فریقین کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی۔ کئی گھنٹے تصادم کے بعد صہیونی فوجی اپنے ٹھکانوں سے نکل بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
دراین اثناء جنین سے خبر موصول ہوئی ہے کہ سیلہ الظہر قصبے میں گشت کرنے والے صہیونی فوجی قافلے پر فلسطینی جوانوں نے دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔ طوباس کے قصبے الجدیدہ میں بھی فلسطینی مجاہدین اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد غرب اردن میں بھی فلسطینی عوام اور صہیونی فورسز کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ