23 جون، 2024، 1:17 PM

عراقی اور یمنی مقاومت کا صہیونی تنصیبات پر مشترکہ حملہ

عراقی اور یمنی مقاومت کا صہیونی تنصیبات پر مشترکہ حملہ

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی اور عراقی مقاومت نے مل کر صہیونی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے عراقی مقاومت کے ساتھ مل کر صہیونی بندرگاہ حیفا اور بحیرہ روم میں دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ عراقی مقاومت کے ساتھ ہماہنگی کے ساتھ صہیونی تنصیبات پر دو حملے کئے ہیں جس سے کئی صہیونی کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ابتدائی حملے میں حیفا بندرگاہ کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ کشتیاں یمنی فوج کی وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے صہیونی بندرگاہ کی جانب روانہ ہوگئی تھیں۔

دوسرے حملے میں بحیرہ روم میں بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جہازوں سے صہیونی کشتی شارتھرن ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ حملوں میں تمام اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر حملے رکنے تک صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

News ID 1924902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha