22 جون، 2024، 12:58 PM

نتن یاہو اسرائیل کو نابود کرکے چھوڑیں گے، سابق صہیونی جنرل

نتن یاہو اسرائیل کو نابود کرکے چھوڑیں گے، سابق صہیونی جنرل

سابق صہیونی جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ لبنان پر حملہ خودکشی کے مترادف ہے، نتن یاہو ہم سب کو نابودی کی طرف لے جارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں مسلسل ناکامی کے بعد صہیونی وزیراعظم نتن یاہو حواس باختہ ہوکر لبنان کی سرحدوں پر بھی جنگ چھیڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔ جنگی کابینہ کے مجوزہ فیصلے کے بعد صہیونی دفاعی مبصرین اور اپوزیشن رہنما شدید تشویش کا شکار ہیں۔

سابق صہیونی فوجی جنرل اسحاق بریک نے نتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کی جنگ کو ذاتی مفادات سے جوڑ دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شمالی سرحدوں پر جنگ کے سایے منڈلارہے ہیں۔ ہم اپنی تشکیل کے بعد سے اب تک کے مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مبصرین کے مطابق سات اکتوبر کو اسرائیل کو تاریخی شکست ہوگئی۔ اگر لبنان کی سرحدوں پر جنگ چھیڑدی گئی تو اس سے بھی بڑی شکست ہوگی۔

سابق جنرل نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کے خلاف چھے محاذیں کھل جائیں گی جس کی وجہ اسرائیل کی نابودی یقینی ہے۔ ہر روز ہزاروں راکٹ، ڈرون اور میزائل ہمارے سروں پر برسیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو، گیلانت اور ہالیوی پر مبنی مثلث کا فیصلہ خودکشی کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے تل ابیب کو گروی میں رکھ دیا ہے اور اپنے ہمراہ ہمیں بھی نابودی کی طرف لے جارہے ہیں۔

News ID 1924880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha