21 جون، 2024، 4:30 PM

ایرانی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات؛

ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر اتفاق

ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر اتفاق

اکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے دورہ لاہور کے دوسرے دن پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے دورہ لاہور کے دوسرے دن پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز اور لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر بھی موجود تھے۔

نواز شریف نے اپنے دورہ ایران کو یاد کرتے ہوئے، ہیلی کاپٹر حادثے میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران کی حکومت اور قوم سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور پاکستان نے سیکیورٹی سرحدوں کو اقتصادی، فلاحی اور محفوظ سرحدوں میں تبدیل کرنے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے اور اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبۂ پنجاب سے ایران کے لئے گوشت کی برآمدات کو چالیس فیصد سے بڑھا کر ستر فیصد تک کیا جائے۔

اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ ساتھ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کی دعوت دی جس کا ان کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔

News ID 1924864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha