مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کینیڈا نے خصمانہ اقدام اور عالمی قوانین سے متصادم پالیسی اختیار کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی نے کہا ہے کہ کینیڈا کی سلامتی کے وزیر ڈومینیک لوبلان نے بدھ کی شام کو پریس کانفرنس کے دوران بین الاقوامی قوانین سے متصادم اور نامعقول اقدام کے تحت اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں داخل کیا گیا ہے۔
یاد رہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مئی میں کہا تھا کہ کینیڈا نے ایک نامعقول اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم فیصلہ کیا ہے۔ اسلامی جمہوری ایران اس فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا تھا کہ سپاہ پاسداران نے دوسری سیکورٹی فورسز کے ہمراہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور خطے میں امن کے قیام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ نے مئی میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی تھی کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو اس فہرست میں شامل کردے۔
آپ کا تبصرہ