21 جون، 2024، 9:04 AM

سپاہ پاسداران کے خلاف اقدام دہشت گردوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی ثبوت ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ

سپاہ پاسداران کے خلاف اقدام دہشت گردوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی ثبوت ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ

علی باقری نے کینیڈا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کا اقدام دہشت گردوں کے ساتھ یکجہتی کا عملی ثبوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے کینیڈا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی ملکی فوج کا رسمی حصہ ہے۔ سپاہ پاسداران نے ایران کی سلامتی اور علاقائی سیکورٹی اور استحکام کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دینے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ کینیڈا کا یہ نامعقول اقدام دہشت گرد تنظیموں اور مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلانے والوں کے لئے تحفے سے کم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ہونے والی تخریبی کاروائیوں کی ذمہ داری کینیڈا پر عائد ہوگی۔

یاد رہے کہ کینیڈا کی قومی سلامتی کے وزیر نے بدھ کے روز کہا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔

News ID 1924849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha