14 جون، 2024، 5:58 PM

ایرانی عبوری وزیر خاجہ کی عراقی کردستان کے سربراہ سے ملاقات

ایرانی عبوری وزیر خاجہ کی عراقی کردستان کے سربراہ سے ملاقات

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے پڑوسی ملک عراق کے دورے کے دوسرے دن جمعے کو عراق کے کردستان ریجن کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے پڑوسی ملک عراق کے دورے کے دوسرے دن جمعے کو عراق کے کردستان ریجن کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔ 
انہوں نے اربیل میں ملاقات کے دوران  کردستان ریجن کے نائب سربراہ مسرور بارزانی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے قبل ازیں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی (KDP) کے رہنما مسعود بارزانی سے بھی ملاقات کی۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر جمعرات کی صبح بغداد پہنچے، جہاں انہوں نے  عراقی صدر عبداللطیف راشد، وزیر اعظم محمد شیاع السودانی اور وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1924685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha