8 جون، 2024، 9:10 PM

ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ

ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ

علی باقر کنی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کی سرنوشت ایک ہے لہذا مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ترکی کے شہر استنبول میں ڈی ایٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 

ملاقات کے دوران علی باقری نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر اظہار ہمدردی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ کی سرکاری تقریبات میں شرکت کے لیے تہران کا دورہ دیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں دونوں ممالک کی سرنوشت ایک ہے لہذا دونوں کو مستقبل میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا چاہیے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ فضائی حادثہ پیش آنے پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید صدر رئیسی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط کرنے میں بہت مدد ملی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں اعلی سطح پر مذاکرات اور ملاقات پر اتفاق کیا۔

News ID 1924558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • علی IR 22:48 - 2024/06/08
      0 0
      پاک ایران دوستی زندہ باد