مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں غیر ملکی مراکز پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق المیادین نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی زیرملکیت عمارتوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے ہدف بنایا گیا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے حملے کے بعد کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے امریکی کمپنی کیٹرپیلا اور اور برطانوی کمپنی کمبریج کی عمارتوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے ابھی تک نقصانات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ