22 مئی، 2024، 3:28 PM

ترکمانستان کے قومی رہنما تہران پہنچ گئے

ترکمانستان کے قومی رہنما تہران پہنچ گئے

ترکمانستان کے قومی رہنما شہید صدر رئیسی اور ساتھیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے تہران پہنچے، ایرانی پیٹرولیم کے وزیر نے ان کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترکمانستان کے قومی رہنما گربنگولی بردی محمدوف آج شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تہران پہنچے ہیں۔

شہید صدر رئیسی اور ساتھیوں کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد تہران میں نائب صدر محمد مخبر اور قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کی موجودگی میں کیا جائے گا جس میں 50 غیر ملکی اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔ 

غیر ملکی شرکاء میں سربراہان کی سطح پر 10، وزراء کی سطح پر 20 وفود جب کہ دیگر مختلف سطحوں  جیسے پارلیمنٹ کے اسپیکرز اور  خصوصی ایلچی وغیرہ ہوں گے

News ID 1924182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha