22 مئی، 2024، 2:52 PM

بعض ممالک کے سربراہ پہلی بار ایران آ رہے ہیں، حکومتی ترجمان

بعض ممالک کے سربراہ پہلی بار ایران آ رہے ہیں، حکومتی ترجمان

ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا کہ تیونس کے صدر کے علاوہ جو پہلی بار ہمارے ملک میں آ رہے ہیں، بعض دیگر ممالک کے سربراہان بھی ہیں جو پہلی بار ایران آ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی حکومت ترجمان علی بہادری جہرمی نے کہا: یہ اسلامی ایران کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے آج بہت سے ممالک کے سربراہان نے تہران میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی آداب کے مطابق میزبان ملک تقریب میں شرکت کی درخواست نہیں کرتا بلکہ خواہشمند ممالک خود شرکت کا اعلان کرتے ہیں یہ اعلانات مختلف سطحوں پر کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیونس کے صدر کے پہلی بار ہمارے ملک میں آرہے ہیں،اسی طرح  بعض دیگر ممالک کے رہنما بھی ہیں جو پہلی بار یہاں آرہے ہیں۔ جیسے مصر کے اعلی حکام کہ جن کے ساتھ ہمارے تعلقات کافی عرصے سے کمزور ہیں اور وہ صرف وزیر خارجہ کی سطح پر تقریب میں شریک ہوتے ہیں اور اسی طرح ایک طویل عرصے کے بعد پہلی بار ، اعلی سطح کا عہدیدار یا وزیر یا وزیر اعظم تقریب میں شریک ہو رہے ہیں۔

News ID 1924176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha