22 مئی، 2024، 5:37 PM

انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کی جکارتہ میں ایرانی سفیر کی رہائشگاہ آمد، شہید رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا

انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کی جکارتہ میں ایرانی سفیر کی رہائشگاہ آمد، شہید رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا

انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے آج جکارتہ میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر حاضر ہو کر شہید صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی نے اپنے ایکس سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایران کے شہید صدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جکارتہ میں اسلامی جمہوریہ کے سفیر کی رہائش گاہ پر اپنی آمد سے آگاہ کیا۔

انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے لکھا کہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر تعزیت کا اظہار کرنے کے لئے جکارتہ میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ آئی ہوں۔

News ID 1924188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha