12 مئی، 2024، 8:12 PM

قطر: ڈائمنڈ لیگ 2024ء میں ایران نے سونے اور چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

قطر: ڈائمنڈ لیگ 2024ء میں ایران نے سونے اور چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

قطر میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ 2024ء میں ایران کے رنر احمدی نے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی ایتھلیٹ سبحان احمدی نے دوحہ میں ڈائمنڈ لیگ 2024 میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

انہوں نے ویسٹ ایشین چیمپئن شپ میں 800 میٹر کا مردوں کا فائنل میچ 1:48.92 کے شاندار وقت کے ساتھ جیتا جب کہ قطر سے تعلق رکھنے والے زکریا الہلامی دوسرے نمبر پر آئے اور کانسی کا تمغہ عراقی ایتھلیٹ میزہ نورالدین عادل نے حاصل کیا۔

اس کے علاوہ ایران کے مہدی پیرجہان نے 400 میٹر ہرڈلز کے مردوں کی ریس جیت کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی ایونٹ میں لبنانی ایتھلیٹ مارک انتھونی ابراہیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جب کہ تیسری پوزیشن عراقی ایتھلیٹ احمد جمال الدیراوی نے حاصل کی۔

News ID 1923906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha