5 مئی، 2024، 1:17 PM

اسرائیل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، جنگ بندی کی ضمانت چاہتے ہیں، حماس رہنما

اسرائیل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، جنگ بندی کی ضمانت چاہتے ہیں، حماس رہنما

حماس کے اعلی رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیل مقاومت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کی ضمانت چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ صہیونیوں کی عقب نشینی کی وجہ سے تنظیم کا اعلی سطحی وفد قاہرہ میں مذاکرات کررہا ہے۔ مذاکرات کا مطلب صہیونیوں کے مطالبات قبول کرنا نہیں ہے۔

تنظیم کے رہنما احمد عبدالہادی نے العہد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو غزہ میں جنگ کو طول دے کر اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ رفح پر لشکر کشی بھی شکست سے دوچار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کی جانب سے مذاکرات کی دوبارہ پیشکش غزہ میں اسرائیل کی عقب نشینی کی علامت ہے جس میں گذشتہ مذاکرات میں پیش کی جانے والی چند شرائط کو واپس لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اعلان اسرائیل کی شرائط قبول کرنا نہیں ہے۔ حماس کا وفد قاہرہ میں صہیونی حکومت کی نئی شرائط کا جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کو بین الاقوامی طاقتوں کی جانب سے ضمانت درکار ہے۔ امریکہ، روس، قطر، مصر اور ترکی کو اس حوالے ضمانت دینا چاہئے۔

News ID 1923756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha