3 مارچ، 2024، 12:44 PM

غزہ میں جنگ بندی، حماس تجویز پر غور کرنے پر آمادہ

غزہ میں جنگ بندی، حماس تجویز پر غور کرنے پر آمادہ

قاہرہ میں موجود حماس کے وفد نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے ثالثی کرنے والوں کو تجویز پر غور کرکے جواب دینے کا یقین دلایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی کے لئے ثالثی کرنے والے ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی مجوزہ جنگ بندی پر فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے غور کرکے حتمی جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں موجود تنظیم کے وفد نے ثالثی کرنے والے ممالک سے کہا ہے کہ حماس صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے بارے میں پیش کردہ شرائط پر غور کرنے کے لئے تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹوں کے دوران حماس کے وفد کی مصری حکام سے ملاقات متوقع ہے۔

جس میں تل ابیب کے ساتھ جنگ بندی کی شرائط کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب بعض ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی مدت اور قیدیوں کی تعداد کے بارے میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔

حماس جنگ بندی کی مدت زیادہ رکھنے اور آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا چاہتی ہے جبکہ صہیونی حکومت حماس کے پیش کردہ بعض فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

News ID 1922362

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha