25 جنوری، 2025، 12:14 PM

حماس نے غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک 15 ہزار نئے جنگجو بھرتی کیے ہیں، امریکی ذرائع

حماس نے غزہ کی جنگ کے آغاز سے اب تک 15 ہزار نئے جنگجو بھرتی کیے ہیں، امریکی ذرائع

امریکی خفیہ رپورٹ کے مطابق حماس نے غزہ کی حالیہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریبا 15 ہزار نئے جنگجو بھرتی کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی کانگریس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے غزہ کی جنگ کے دوران 10 سے 15 ہزار نئے جنگجو بھرتی کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے بخوبی ظاہر ہوتا ہے حماس صہیونی حکومت کے لئے سنجیدہ خطرہ بن سکتی ہے۔

امریکی خفیہ رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ حماس نے اس جنگ کے دوران تقریبا اتنی ہی تعداد میں جنگجو کھوئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس میں رکنیت لینے والے بیشتر نوجوان ہیں اور ان کے پاس مناسب فوجی تربیت نہیں ہے اسی وجہ سے حماس انہیں زیادہ تر سادہ سکیورٹی اور کم اہمیت والے کاموں کے لیے استعمال کرتی ہے۔

اس سے پہلے سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی حماس کی جانب سے بڑی تعداد میں جنگجو بھرتی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

News ID 1929825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha