5 مارچ، 2024، 8:36 PM

قاہرہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات جاری/ آئندہ چند دنوں میں معاہدے کا امکان

قاہرہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات جاری/ آئندہ چند دنوں میں معاہدے کا امکان

تحریک حماس کے ایک رہنما نے مصر کے دارالحکومت میں جاری جنگ بندی مذاکرات بارے کہا کہ ہمارا موقف بین الاقوامی ضمانتوں کے مطابق جنگ روکنے پر مبنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما "باسم نعیم" نے کہا کہ ہم نے قاہرہ میں ایک واضح نقطہ نظر اور موقف پیش کیا ہے جس کی ریڈ لائنز کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے العربی الجدید سے گفتگو  کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا نقطہ نظر بین الاقوامی ضمانتوں کے مطابق غزہ میں جنگ کے مکمل خاتمے پر مبنی ہے، چاہے یہ کئی مراحل میں ہی کیوں نہ ہو۔

باسم نعیم نے واضح کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے ہمارے پاس کافی نرمی اور لچک موجود ہے بشرطیکہ دشمن ہماری شرائط مان لے اور اگر امریکی نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں تو یہ معاہدہ اگلے چند دنوں میں طے پا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ قاہرہ میں حماس، قطری حکام اور امریکی وفد کے درمیان جنگ ​​بندی کے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مذاکرات کے اس راونڈ میں صیہونی حکومت کے نمائندے موجود نہیں ہیں۔

News ID 1922417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha