29 نومبر، 2023، 12:16 PM

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی شکست اور حماس کے رہنما یحیی السنوار کے سامنے سرنڈر سے تعبیر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق صہیونی کابینہ کے سب سے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے غزہ کے خلاف جنگ روکنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے۔

صہیونی وزیرداخلہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کے لئے تاریخی شکست اور تل ابیب کی جانب سے حماس کے سیاسی دفتر کے رہنما یحیی السنوار کے امنے سر تسلیم خم کرنے سے تعبیر کیا ہے۔

یاد رہے کہ بن گویر کی جماعت نے جنگ بندی کے خلاف ووٹ دیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ قیدیوں کا تبادلہ غیر معقول اور ناقابل عمل منصوبہ ہے۔

انتہا پسند وزیر نے حماس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صہیونی کابینہ فلسطینی قیدیوں کے بارے میں دوبارہ غلطی کررہی ہے۔ اس سے پہلے یحیی السنوار کو جیل سے رہا کرکے بڑی غلطی کی تھی۔

News ID 1920253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha