3 مئی، 2024، 12:49 PM

مقاومت اسلامی بحرین کا پہلی مرتبہ صہیونی بندرگاہ پر حملہ

مقاومت اسلامی بحرین کا پہلی مرتبہ صہیونی بندرگاہ پر حملہ

مقاومت اسلامی بحرین نے پہلی مرتبہ صہیونی بندرگاہ ایلات پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی بحرین نے ایک ویڈیو بیان میں دعوی کیا ہے کہ تنظیم نے پہلی مرتبہ صہیونی بندرگاہ ایلات پر حملہ کیا ہے۔

الاشتر بریگیڈ نے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کا شکار فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صہیونی بندرگاہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ ڈرون حملہ منگل کی رات کو کیا گیا۔ حملوں کا سلسلہ اس وقت رکے گا جب غزہ کے خلاف صہیونی حملے بند ہوجائیں۔

یاد رہے کہ مقاومت اسلامی بحرین نے پہلی مرتبہ صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے لبنان، عراق اور یمن کی مقاومتی تنظیمیں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہیں۔

News ID 1923719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha