1 مئی، 2024، 4:03 PM

نیتن یاہو معاہدے کی راہ میں رکاوٹ جب کہ امریکہ حماس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، حماس رہنما

نیتن یاہو معاہدے کی راہ میں رکاوٹ  جب کہ امریکہ حماس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، حماس رہنما

حماس تحریک کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کا ہدف تحریک حماس پر دباؤ ڈالنا اور صیہونی حکومت کو اس کے جرائم سے بری کرنا ہے جب کہ نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے حالیہ بیانات حماس پر دباؤ ڈالنے اور قابض رجیم کو اس کے جرائم سے بری کرنے کی کوشش ہیں۔ 

سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ تحریک حماس جنگ بندی کے بارے میں تازہ ترین تجویز پر ابھی غور کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے مطابق نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن گزشتہ روز غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کا جائزہ لینے کے مقصد سے مقبوضہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔

صہیونی اخبار Ha'aretz نے اپنے ایک نوٹ میں بین گویر اور Smotrich (صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی اور مالیات کے وزراء) پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی مخالفت کرنے اور حکومت چھوڑنے کی دھمکی دینے پر شدید تنقید کی ہے۔

News ID 1923688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha